سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل ملنے پر مبارکباد
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آپریشن بنیا ن مرصوص سے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔ سپیکر نے کہا کہ سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نہ صرف قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے بلکہ دنیا بھر میں پاک فوج نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت پاکستان کے عسکری وقار کی علامت ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی نےبھارت کے خلاف آپریشن میں تاریخی کامیابی پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ قومی سلامتی اور وقار کے تحفظ پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔