"مارگلہ نرسریوں کی مسماری: عدالتی حکم کے باوجود ریلوے کی مبینہ غیر قانونی کارروائی پر شدید احتجاج”

0

اسلام آباد: مارگلہ نرسریز ایسوسی ایشن کے صدرعبدالوہاب نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مارگلہ ریلوے ٹریک کے ساتھ قائم شدہ قانونی نرسریوں کو وزارت ریلوے کے حکم پر یکطرفہ،غیر قانونی اور ظالمانہ انداز میں مسمار کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس غیر قانونی اقدام میں ملوث تمام ذمہ داروں کا فوری احتساب کیا جائے، نرسریوں کو مکمل مالی معاوضہ ادا کرکے فوری طور پر بحال کیا جائے،اور عدالت کی جانب سے حکم امتناع کےباوجود عدالتی حکم کی حکم عدولی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں، انصاف کے حصول تک پرامن احتجاج جاری رکھا جائے گااور ہر فورم پر اپنے قانونی ، معاشی اور ماحولیاتی حقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے،مارگلہ نرسریز ایسوسی ایشن کے صدرعبدالوہاب نے ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید ارتضیٰ شیرازی، چیئرمین بشیر انصاری و دیگر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید ارتضیٰ شیرازی کا کہنا تھا کہ متاثرہ نرسری مالکان نے وزارت ریلویز سےشفاف انداز میں ہونے والی اوپن بولی کے ذریعے یہ نرسیریاں قانونی طور پر ہونے والے معاہدےکے تحت حاصل کی تھیں،نرسری مالکان نے نرسریوں کی تعمیر، نایاب پودوں اور بیجوںکی درآمد، گرین ہاؤسزکی تعمیر، اور فنی و دیہاڑی دار مزدوروں کی بھرتی پر کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کی، یہ نرسریاں نہ صرف اسلام آباد کے ماحول کو سرسبز اور خوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی تھیں بلکہ شہر کی ماحولیاتی بہتری ، شجر کاری، اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف قومی کوششوں میں بھی معاون تھیںتاہم اس اچانک اور غیر قانونی اقدام سے نرسری مالکان کو تقریبا” 40 کروڑ روپے کا مالی نقصان اٹھانا پڑا جبکہ سینکڑوں مزدور بھی بے روزگار ہو گئے، ایسوسی ایشن کے چیئرمین بشیر انصاری نے کہا کہ یہ بے رحمانہ کاروائی بغیر کسی پیشگی نوٹس یا قانونی عمل کے عمل میں لائی گئی جو کہ اختیارات کے ناجائز استعمال کی عکاس ہے، جس میں اقرباپروری، ذاتی مفادات اور کرپشن کے شہبات بھی پیدا ہو ئے ہیں، جس سے سرکاری اداروں کی ساکھ اور کاروباری ماحول کو شدید دھچکا لگا ہے، یہ اقدام نہ صرف معاہدے کی خلاف ورزی ہے بلکہ اسلام آباد کی قدرتی خوبصورتی ، ہریالی، اور موسمیاتی توازن کو بھی نقصان پہنچانے کا باعث ہے،نرسری مالکان نے مطالبہ کیا کہ س غیر قانونی اقدام میں ملوث تمام ذمہ داروں کا فوری احتساب کیا جائے، نرسریوں کو مکمل مالی معاوضہ ادا کرکے فوری طور پر بحال کیا جائے،اور عدالت کی جانب سے حکم امتناع کےباوجود عدالتی حکم کی حکم عدولی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں بصورت دیگر انصاف کے حصول تک پرامن احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.