تہران ۔:ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکاہمارے ملک کی یورینیم کی افزودگی بند کرنے کی کوشش کرتا ہے تو کوئی جوہری معاہدہ نہیں ہو گا۔شنہوا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نےکہا کہ اگر امریکا ایران کی یورینیم کی افزودگی بند کرنے کی کوشش کرتا ہے تو امریکا ننے ساتھ مذاکرات نہیں ہو ں گے ۔
انہوں نے یہ ریمارکس جمعہ کو روم میں ایران اور امریکی وفود کے درمیان بالواسطہ جوہری مذاکرات کے پانچویں دور سے قبل ایک انٹرویو کے دوران دیئے ۔ انہوں نے امریکی حکام کے حالیہ مطالبات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان بنیادی اختلافات اب بھی موجود ہیں۔ امریکی فریق ایران میں یورینیم کی افزودگی پر یقین نہیں رکھتا۔ اگر یہ ان کا مقصد ہے تو کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔