فوج کے انخلا کے بارے میں امریکا کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوئی، جنوبی کو ریا

0

سیئول ::جنوبی کوریا نےکہا ہے کہ فوج کے انخلا کے بارے میں امریکہ کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔شنہوا کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے جمعہ کو کہا کہ جزیرہ نما کوریا سے کچھ امریکی فوجیوں کے انخلاء کے حوالے سے امریکا کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کی گئی ہے۔

وزارت نے اس بیان کا اعلان امریکی میڈیا کی اس رپورٹ کے جواب میں کیا جس میں کہا گیا تھا کہ واشنگٹن جنوبی کوریا سے تقریباً 4500 فوجیوں کے انخلا پر غور کر رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.