لاہور: لمز انرجی انسٹی ٹیوٹ اور نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (سابقہ این ٹی ڈی سی) کے اشتراک سے 24 مئی 2025 بروز ہفتہ، لمز لاہور میں پاور سیکٹر انڈیجنائزیشن (Indigenization)
روڈ میپ پر قومی مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن) سردار اویس احمد خان لغاری اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے ۔ چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر وسیم نذیر بھی شرکا سے خطاب کریں گے اور مقامی صنعتوں کے فروغ کو تیز کرنے میں ریگولیٹری اداروں کے کردار پر روشنی ڈالیں گے۔
روڈ میپ پر قومی مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن) سردار اویس احمد خان لغاری اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے ۔ چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر وسیم نذیر بھی شرکا سے خطاب کریں گے اور مقامی صنعتوں کے فروغ کو تیز کرنے میں ریگولیٹری اداروں کے کردار پر روشنی ڈالیں گے۔
چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز این جی سی اور لمز انرجی انسٹی ٹیوٹ کے سینئر ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر فیاض احمد چوہدری نے اس متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ورکشاپ کا مقصد پاور سیکٹر، مقامی مینوفیکچررز، ریگولیٹری اتھارٹیز اور ماہرین کو اکٹھا کرنا ہے تاکہ پاکستان میں برقی آلات کی تیاری کے نظام کو مستحکم کرنے کے لیے ایک متفقہ اور قابل عمل روڈ میپ تیار کیا جا سکے۔
تقریب میں پاکستان کے پہلے پاور سیکٹر کے برقی آلات کی مقامی پیداوار کے عمل کو ڈیجیٹل کرنے کے لیے *ڈیش بورڈ لانچ کیا جائے گا، یہ ایک رئیل ٹائم ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو برقی آلات کی مقامی پیداوار کی پیشرفت اور سٹریٹجک سرمایہ کاری کے مواقع کی نشاندہی کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ ٹول لمز انرجی انسٹی ٹیوٹ نے تیار کیا ہے۔
ورکشاپ میں چیئرمین واپڈا، منیجنگ ڈائریکٹر پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈ چیئرمین، چیف ایگزیکٹو آفیسر کے الیکٹرک، چیئرمین سنٹرل پاور پرجیزنگ ایجنسی اور حکومت، صنعت اور ریگولیٹری اداروں کے دیگر سینئر نمائندے شرکت کریں گے۔ فورم میں جنریشن، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں مقامی سطح پر تیارہ کردہ اہم برقی آلات کے استعمال میں درپیش چیلنجز اور امکانات پر ماہرین کی زیر قیادت مباحثہ ہوگا جبکہ ورکشاپ کے خصوصی سیشنز میں مقامی مینوفیکچررز کی جانب سے قومی طلب کو پورا کرنے کی صلاحیت کا جائزہ لیا جائے گا اور قابل عمل نتائج کے لیے سٹیک ہولڈرز کی سفارشات کو براہ راست فیصلہ سازوں کو پیش کیا جائے گا۔
یہ بروقت اقدام نیشنل الیکٹریسٹی پالیسی 2023-2027کے تحت پاکستان میں جاری انرجی سیکٹر اصلاحات کے ساتھ ہم آہنگ ہے جس میں درآمدآت پر انحصار کو کم کرنے اور مقامی استعداد کو فروغ دینے پر زور دیا گیا ہے۔ سرکاری اداروں، صنعتوں اور ماہرین کے اشتراک سے منعقد ہونے والی یہ مشاورتی ورکشاپ خود انحصاری اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی پائیداری میں اہم کردار ادا کرے گی۔
لمز انرجی انسٹی ٹیوٹ ایک قومی سطح پر تسلیم شدہ تھنک ٹینک ہے جو پاکستان کے پائیدار اور محفوظ توانائی کے نظام کی طرف منتقلی کو تیز کرنے کے لیے وقف ہے۔ ڈیٹا پر مبنی تجزیہ، تحقیق اور سٹریٹجک پالیسی ڈیزائن کے ذریعے، لمز انرجی انسٹی ٹیوٹ ملک کے توانائی کے محفوظ مستقبل کے لیے شواہد پر مبنی حل تیار کرنے کے لیے حکومتی اداروں، صنعتکاروں اور عالمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔