غریب عوام مہنگائی اور ٹیکسوں کے بوجھ تلے پس گئے

سرکاری اشرافیہ کی تنخواہوں میں 600 فیصد اضافہ، قدسیہ ناموس کا بجٹ پر سخت ردعمل

0

اسلام آباد:وفاقی بجٹ 2025 میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کے لئے کوئی ترجیحی فنڈز نہیں رکھے آئ ٹی کے شعبہ میں نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں لیکن حکمرانوں نے اپنے اللوں تللوں کے لئے فنڈز میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے ۔یہ بات قدسیہ ناموس ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد نے بجٹ میں عوام کے لئے ٹیکسز کی بھرمار کے خلاف اپنے مذمتی بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ مراعات یافتہ طبقے کو بجٹ میں نوازا گیا ہے۔تنخواہ دار کے لئے کوی ریلیف نہیں سوا لاکھ تنخواہ والے ملازمین کو انکم ٹیکس میں مکمل چھوٹ دی جائے ۔قدسیہ ناموس نے کہا کہ غریب عوام پہلےہی بجلی کے بلوں اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں مجودہ بجٹ میں ٹیکسوں میں مزید اضافہ کرکے ان کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا گیا ہے۔اپنی تنخواہوں میں 600 فی صد اضافہ اور سرکاری ملازم کو 10 فی اضافہ نے حکومت کی عوام سے خیر خواہی کے دعوے کا پول کھل گیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ بجلی کے بلوں سے تنگ آکر عوام نے سولر لگائے اس دفعہ ان پر بھی 18 فی صد ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کی بجلی کے بل کم اور پٹرول لیوی ختم کی جائے حکمران اپنی عیاشیوں کے بجائے عوام کو صحیح معنوں میں ریلیف دیں۔انہوں نے بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بجٹ سے غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہو گا اور موجودہ حکومت سے بہتری کی کوئی توقع نہیں ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.