یومِ انسدادِ چائلڈ لیبر کے موقع پر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کا پیغام

0

:اسلام آباد یومِ انسدادِ چائلڈ لیبر کے موقع پر، میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے ہر قسم کی چائلڈ لیبر کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔ آئینِ پاکستان، اقوامِ متحدہ کے کنونشن برائے حقوقِ اطفل اور دیگر بین الاقوامی معاہدات کے تحت ہم ہر بچے کے بنیادی حقوق، وقار اور فلاح و بہبود کے تحفظ کے لیے مسلسل اقدامات کر رہے ہیں۔
چائلڈ لیبر بچوں کو تعلیم، تحفظ اور صحت مند و محفوظ بچپن سے محروم کر کے نہ صرف ان کی ذہنی و جسمانی نشوونما میں رکاوٹ بنتی ہے بلکہ قومی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں بھی سنگین چیلنج ہے۔
وزارتِ انسانی حقوق، نیشنل کمیشن برائے حقوقِ طفل کے اشتراک سے اس سنگین مسئلے کے حل کے لیے پالیسی سازی، آگاہی مہمات اور مؤثر نگرانی کے نظام پر بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے۔
اس موقع پر میں حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ چائلڈ لیبر کے خاتمے اور بچوں کے محفوظ، روشن اور خوشحال مستقبل کے قیام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔”

Leave A Reply

Your email address will not be published.