ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ، شہریوں کو پناہ گاہوں میں جانے کا حکم
یروشلم میں خطرے کے سائرن، اسرائیلی فوج نے ایرانی میزائلوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا کہ ایران سے اسرائیل کی طرف داغے گئے میزائلوں کی نشاندہی کی ہے اور تمام شہریوں کو پناہ گاہوں کی طرف جانے کا حکم دیا ہے۔مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکوں کی آوازیں سنی جا رہی ہیں ۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اصفہان سے 150 کے قریب میزائل داغے گئے ہیں ۔
یروشلم میں سائرن بج رہے ہیں کیونکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ میزائل ایران سے داغے گئے ہیں۔