راولپنڈی بورڈ نے ہسٹری کا پرچہ منسوخ کر دیا، نیا شیڈول جاری

13 جون کا امتحان اب 17 جون کو ہوگا، طلبہ اپنی رول نمبر سلپس کے ساتھ مقررہ وقت پر امتحانی مراکز پہنچیں

0

راولپنڈی : بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ ون سالانہ امتحانات 2025 کے تحت مورخہ 13 جون بروز جمعہ لیا جانے والا مضمون "ہسٹری (تاریخ اسلام )” کا پرچہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔

طلبہ کی سہولت اور امتحانی نظام کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے بورڈ نے اس پرچے کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اب یہ پرچہ مورخہ 17 جون 2025 بروز منگل کو فرسٹ گروپ میں، پہلے سے الاٹ شدہ امتحانی مراکز میں اور اسی رول نمبر کے تحت منعقد کیا جائے گا۔

تمام ریگولر امیدواران کی نئی رول نمبر سلپس ان کے متعلقہ تعلیمی اداروں کے پورٹلز پر فراہم کر دی گئی ہیں۔ جبکہ پرائیویٹ امیدواران کی رول نمبر سلپس بورڈ کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دی گئی ہیں اور ساتھ ہی ان کے داخلہ فارم پر دیے گئے پتہ جات پر ارسال بھی کی جا رہی ہیں۔

طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر اپنے متعلقہ امتحانی مراکز میں پہنچیں اور رول نمبر سلپ ہمراہ لانا یقینی بنائیں نیز پہلے سے جاری شدہ رول نمبر سلپ بھی قابل قبول ہوگی

مزید رہنمائی یا کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں امیدواران کنٹرولر امتحانات کے دفتر سے رابطہ کر سکتے ہیں:

کنٹرولر امتحانات کے فون نمبر
📞 051-5450918، 051-5450917

اسسٹنٹ کنٹرولر انٹرمیڈیٹ، رانا الیاس:
📱 0333-5464773

دفتر کا عمومی نمبر:
☎️ 051-5450920

Leave A Reply

Your email address will not be published.