سونیا حسین اور فیصل قریشی کی "دیمک” نے ابتدائی دنوں میں 7 کروڑ کا بزنس کرلیا
ساس بہو کے کشیدہ رشتے اور ماورائی کہانی پر مبنی ہارر فلم "دیمک" نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا، سینما گھروں میں رش بڑھنے لگا۔
ونیا حسین اور فیصل قریشی کی ہارر فلم ’دیمک‘ نے ریلیز کے ابتدائی دنوں میں تقریباً 7 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا۔
بزنس ریکارڈر کے مطابق ہارر فلم ’دیمک‘ عیدالاضحیٰ سے ایک روز قبل جمعہ 6 جون 2025 کو ریلیز ہوئی تھی، جس نے ریلیز کے ابتدائی دنوں میں تقریباً 7 کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے۔
رافع راشدی کی ہدایت کاری اور عائشہ مظفر کی تحریر کردہ اس فلم کی کہانی ساس اور بہو کے درمیان کشیدہ تعلقات کے گرد گھومتی ہے، جس کا پس منظر ایک گھر میں بڑھتی ہوئی پراسرار اور ماورائی سرگرمیوں پر مبنی ہے۔
فلم کی میگا کاسٹ میں جاوید شیخ، ثمینہ پیرزادہ، بشریٰ انصاری، سونیا حسین، فیصل قریشی اور ثمن انصاری سمیت دیگر نامور اداکار شامل ہیں۔
کہانی ایک ایسے خاندان پر مبنی ہے جن کے گھر میں رفتہ رفتہ خوفناک اور پراسرار ماورائی سرگرمیاں بڑھنے لگتی ہیں، جیسے جیسے یہ واقعات شدت اختیار کرتے ہیں، ساس اور بہو کے تعلقات مزید کشیدہ ہوتے جاتے ہیں، جب کہ بیٹا اُن دونوں کے درمیان الجھ کر رہ جاتا ہے۔
فلم کو شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور بڑی تعداد میں لوگ اسے دیکھنے کے لیے سینما گھروں کا رخ کر رہے ہیں۔