اسرائیل کی کامیابی، عالم اسلام کی تباہی کا پیش خیمہ ہوگی: لیاقت بلوچ
امریکا-اسرائیل-بھارت گٹھ جوڑ عالمی امن کے لیے خطرہ، عالم اسلام کو متحد ہو کر عسکری اتحاد قائم کرنا ہوگا — سیاسی استحکام ہی قومی سلامتی کی ضمانت ہے
لاہور:جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی کامیابی عالم اسلام کی تباہی کے راستے ہموار کرے گی۔
لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی شکست خطے میں امن کے قیام کے لیے ضروری ہے، امریکا، اسرائیل اور بھارت گٹھ جوڑ عالمی امن کو تباہ کر رہا ہے، عالم اسلام کو عسکری اتحاد قائم کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی استحکام قومی سلامتی کے تحفظ کی لکیر ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں۔