"ڈاکٹر عائشہ صدیقہ: پاکستان کی پہلی خاتون ٹرسٹی فیگو ,عالمی اعزاز”

0

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی سینئر گائناکالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر عائشہ صدیقہ انٹرنیشنل فیڈریشن آف گائناکالوجی اینڈ آبسٹیٹرکس فیگو کے انتخابات میں ٹرسٹی کے عہدے پر منتخب ہو گئیں۔

ڈاکٹر عائشہ پاکستان کی تاریخ میں اس عہدے پر منتخب ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔

ڈاکٹر عائشہ صدیقہ کو حال ہی میں فیگو ویمنز ایوارڈ 2025 سے بھی نوازا گیا، یہ ایوارڈ طبی شعبے میں نمایاں کارکردگی اور خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

اس حوالے سے ڈاکٹر عائشہ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل فیڈریشن آف گائناکالوجی اینڈ آبسٹیٹرکس کی جنرل اسمبلی کی رکنیت حاصل ہونا اعزاز ہے، یہ اعزاز صرف میری نہیں بلکہ بلوچستان سمیت پاکستانی میڈیکل کمیونٹی کی تاریخی کامیابی ہے۔

فیگو دنیا بھر کی گائناکالوجی اور زچگی سے متعلق تنظیموں کا سب سے بڑا عالمی ادارہ ہے، فیگو کی جنرل اسمبلی میں 142 ممالک سے صرف 10نمایاں شخصیات کو شامل کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر عائشہ صدیقہ بولان میڈیکل یونیورسٹی میں پروفیسر اور اسپتال میں گائنی کے شعبے کی سربراہ رہ چکی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.