وزیراعظم کا این ڈی ایم اے کو الرٹ: حالیہ بارشوں پر مؤثر رابطہ و معاونت کی ہدایت

بالائی علاقوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم کا ریسکیو اداروں، ضلعی انتظامیہ اور شہریوں سے فوری رابطہ یقینی بنانے پر زور

0

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں رہنے اور معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، انہوں نے وزیراعظم کو ملک میں حالیہ بارشوں کی صورتحال کا جائزہ پیش کیا۔

ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ملک بھر میں بالخصوص بالائی علاقوں میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں رہنے اور معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیرِ اعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ریسکیو اداروں، ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومتوں سے اس حوالے سے رابطہ مزید فعال کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے موبائل فون میسج کے ذریعے شہریوں کو موسمی صورتحال کی پیشگی اطلاع دینے کی بھی ہدایت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.