بیٹے کی موت شہادت نہیں قتل ہے ،سینیٹر شمیم آفریدی

سینیٹر شمیم آفریدی نے عباس آفریدی کی شہادت اور امجد آفریدی کی گرفتاری کو خاندان کے خلاف سازش قرار دے دیا، حکومت سے شفاف تحقیقات اور انصاف کا مطالبہ

0

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کےسینیٹر شمیم آفریدی نے کہا ہے کہ انکے بیٹے سابق سینیٹر عباس خان آفریدی کی شہادت حادثہ نہیں بلکہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے ذریعے قتل ہے جسے بنیاد بنا کر انکے دوسرے بیٹے امجد آفریدی کو گرفتار کیا گیا ، یہ دونوں واقعات ہمارے خاندان کیخلاف سازش ہے،پولیس اور انتظامیہ کا یہ دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے کہ یہ گیس کا دھماکہ ہے کیونکہ وہاں پر گیس موجود ہی نہیں ہے،گذشتہ ماہ اپنے حجرے میں شہید ہونے والے سابق سینیٹرعباس خان آفریدی کے والد اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر شمیم آفریدی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے بیٹے اور سابق سینیٹرعباس خان آفریدی کی دھماکے میں شہادت کو اپنے اور خاندان کیخلاف سازش قرار دیتے ہوئے اسےباقاعدہ منصوبہ بندی سے قتل قرار دیا ہے، انکا کہنا تھا کہ انکے بیٹوں نے ہمیشہ ریاست کا ساتھ دیا اور سبز پرچم کو بلند کیے رکھا ،میرے خاندان کا کوئی ایسا مرد نہیں جس کے وارنٹ گرفتاری جاری نہ ہوئے ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے علاقے کی طرف ایک لیکوئیڈ محلول ملتا ہے جسے کسی بھی دیوار پر سپرے کرکے دروازہ بند کر دینے سے وہ اگلے بہتر گھنٹوں تک کمرے میں کسی بھی طرح کی آگ لگانے یا سگریٹ سلگانے سے زوردار دھماکہ ہوتا ہے،وقوعہ کے روز عباس خان آفریدی کو اپنے حجرے میں گئے ہوئے صرف پندرہ منٹ ہی ہوئے تھے کہ ایک زوردار دھماکہ ہوا اور وہ اس میں شدید ذخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ اگلے روز ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، سینیٹر شمیم آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ جس روز یہ دھماکہ ہوا اسی رات انکے دوسرے بیٹے اور گھر کے تمام ملازمین کو پولیس پکڑ کر لے گئی اور اسکے منہ پر کالا کپڑا ڈال کر عدالت میں پیش کیا گیا جیسے کہ دہشتگردوں کو پیش کیا جاتا ہے، امجد آفریدی کو کوہاٹ کا بچہ بچہ جانتا ہے اور اسکے اپنے علاقے میں کرائے گئے ترقیاتی کام اسکی قابلیت کے گواہ ہیں، ملازمین کیخلاف کچھ بھی برآمد نہ ہونے پر انہیں دو ہفتے بعد چھوڑ دیا گیا جبکہ امجد آفریدی کی پانچ دن بعدعدالت کے ذریعے ضمانت ہوئی ، پولیس نے آج تک کوئی ایف آئی آر نہیں درج کی،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس معاملہ کو حکومت کو جلد از جلد حل کیا جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.