ہدف صرف بھارت کےخلاف میچ نہیں بلکہ ایشیا کپ کی ٹرافی جیتناہے : صائم ایوب

0

دبئی : پاکستانی ٹیم  کے  اوپنر صائم ایوب کا کہنا ہے کہ  ہمارا  ہدف صرف بھارت کےخلاف میچ نہیں بلکہ ایشیا کپ کی ٹرافی جیتنا ہے ۔

 پاک بھارت میچ سے قبل  کی گئی پریس کانفرنس میں صائم ایوب کا کہنا تھا کہ  ہرمیچ میں بہترکرنےکی کوشش کرتےہیں، ہمارا ہدف صرف بھارت کےخلاف میچ نہیں بلکہ ایشیا کپ کی ٹرافی جیتناہے، ہر ٹیم کےخلاف بےخوف کرکٹ کھیلیں گے، بھارت بھی اس سے مستثنا نہیں۔

صائم ایوب کے مطابق  پلیئنگ الیون پچ کی صورتحال کے مطابق منتخب کرتےہیں، خشک پچ پر اسپنرز کو موقع ملتا ہے،ٹیم کےپلیئرزاعتماد دیتےہیں جبکہ  ٹیم کوجتوانا سب سےبڑا چیلنج ہے۔

پاکستانی بیٹر  کا کہنا تھا کہ  دباؤمیں رہ کر فتح حاصل کرناضروری ہے،ایک پلیئر میچ جتائے تو سب پچھلی پرفارمنس بھول جاتےہیں،ٹیم ورک کے ساتھ بڑا میچ جیتنا مقصد ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ  امریکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی پاک بھارت میچ کی یاد کچھ خاص نہیں،مینجمنٹ کا مشورہ ہےماضی سےسیکھیں،فوکس ابھی اور آج پررکھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.