امریکا کا بھارت کو ایک اور جھٹکا، چاہ بہاربندرگاہ پر پابندیوں سے استثنیٰ ختم

0

واشنگٹن:امریکا کا بھارت کو ایک اور جھٹکا، امریکا نے بھارت کیلئے ایران کی چاہ بہار بندرگاہ پر پابندیوں سے استثنیٰ ختم کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا نے دیگر ممالک کیلئے بھی چاہ بہار بندرگاہ پر پابندی سے استثنیٰ ختم کیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان ممالک کو چاہ بہار بندرگاہ پر کام جاری رکھنے کیلئے پابندیوں سے استثنیٰ دیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا کا پابندیوں سے استثنیٰ واپس لینے کا فیصلہ 29 ستمبر سے نافذ العمل ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.