جعلی ڈگری کیس: جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلہ چیلنج کر دیا

0

اسلام آباد:  جعلی ڈگری کیس پر جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم نامہ کو معطل کیا جائے، جج کو فرائض کی انجام دہی سے نہیں روکا جا سکتا۔

سپریم کورٹ میں درخواست میں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ آرٹیکل 10-اے کے تحت حاصل حقوق کی خلاف ورزی کی گئی۔

سپریم کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی اپیل کو 23409 نمبر الاٹ کر دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.