دبئی: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے بڑے مقابلے میں بھارت نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ہینڈ شیک تنازع کے بعد ایک بار پھر ایونٹ میں دو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں میں آج زور کا جوڑ پڑے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا، گراؤنڈ وہی، ٹیمیں وہی اور میچ ریفری بھی اینڈی پائی کرافٹ ہی ہوں گے۔
واضح رہے کہ گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دی تھی۔
گزشتہ روز میچ کی تیاری کیلئے قومی سکواڈ دبئی کرکٹ اکیڈمی پہنچا تو پاکستان کے ساتھ بھارتی فینز نے ان کا استقبال کیا، بھارتی فینز نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی فخر زمان کے تصاویر بنوائیں اور آٹو گراف بھی لیا۔