انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے فلپائن کے سابق صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے پر ماورائے عدالت قتل کے الزامات عائد کردیے۔
خبر ایجنسی کے مطابق بطور میئر اور صدرروڈ ریگو پر منشیات کے خلاف مہم میں درجنوں افراد کو ماورائے عدالت قتل کرانے کا الزام ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے ڈپٹی پراسیکیوٹر نے کہا کہ پولیس سمیت دیگر اداروں نے یہ ماورائے عدالت اقدامات کیے تاہم صدر روڈ ریگو اس سب میں بالواسطہ شریک مجرم تھے۔
خبر ایجنسی کا بتانا ہےکہ روڈریگو پر پہلا الزام 2013 سے 2016 تک 19 افراد کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کا ہے، اس وقت وہ ڈیواؤ سٹی کے میئر تھے۔
روڈریگو پر مزید دو ا الزامات اس وقت کے ہیں جب وہ 2016 سے 2022 کے درمیان فلپائن کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے، اس دوران انہوں نے منشیات کے خلاف اپنی نام نہاد جنگ کا آغاز کیا تھا۔