میجر جنرل عرفان ملک (ستارہ امتیاز) 55 نکاتی عوام دوست اہداف کے تحت جدید انسینریٹر پلانٹ اور نئے انتظامی بلاک کا افتتاح

0

راولپنڈی ( سید محمد یاسین ہاشمی )ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس بورڈ میجر جنرل عرفان ملک (ستارہ امتیاز ) نے ان تھک محنت اور دن رات کی کوششوں کے بعد کنٹونمنٹس بورڈ اینڈ ملٹری لینڈز میں دو سال کی قلیل عرصہ میں 55 نکاتی عوام دو ست اہداف کا اجرا کیا جو اس وقت ایک تناول درخت کی شکل اختیار کر چکا ہے
ملک بھر میں موجود (کنٹونمنٹس) کے لیے عوام دوست اقدامات کے لیے 55 نکاتی اہداف مقرر کیےتھے جس کی مدت 14 اگست 2024 سے 14 اگست 2025 تک تھی ان اہداف
کے ثمرات اب کامیابی کی طرف گامزن ہیں جس سے شہریوں کو اب بہتر سروسز فرام ہو رہی ہیں
ان اہداف میں شفافیت، میرٹ، دفتر کی صفائی، ڈیجیٹل فائلنگ، ملازمین کی ذمہ داریوں کی تقسیم، اور شہریوں سے رابطے کی بہتری شامل تھی جن کو بخوبی مکمل کیا گیا اس سلسلے میں
. کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال میں ایک جدید امپورٹ شدہ انسینریٹر پلانٹ کو فعال کیا جس سے میڈیکل ویسٹ (خالی بلڈ بیگز، استعمال شدہ سرنجیں وغیرہ) محفوظ طریقے سے تلف کیے جائیں گی
یہ پلانٹ تقریباً 1150-1300 سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر کام کرتا ہے اور ایک گھنٹے میں تقریبا 100 کلوگرام خطرناک فضلہ تلف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔کراچی ملیر کنٹونمنٹ بورڈ کے نئے انتظامی بلاک کا افتتاح کیا گیا اور
کنٹونمنٹ بورڈ ملیر کے دفتر میں ایک جدید انتظامی بلاک قائم کیا گیاہے جس میں مقامی انتظامیہ کے بہتر کام کرنے اور شہریوں کی ضروریات کو پورا کرنے کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ملک بھر کے تمام کنٹونمنٹس بورڈ میں
بغیر اجازت کمرشل عمارات کی تعمیر کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں اس نظام کو بہتر بنانے کے لیے
میجر جنرل عرفان ملک نے ارکانِ کنٹونمنٹ بورڈز کو ہدایت کی کہ کسی بھی کمرشل بلڈنگ کی تعمیر بغیر اجازت کے نہ ہو، اور اگر ہو جائے تو متعلقہ ایگزیکٹو افسر ذمہ دار ہوگا۔ نقشے بنوانے اور منظوری کے عمل کو آسان بنانے پر زور دیا گیا ہے۔
ایگزیکٹو افسران اور کنٹونمنٹ بورڈز کے امور میں احتساب اور میٹنگز کا وقت پر انعقاد کو بھی ترجیح بنیادوں میں شامل کیا گیا ہے
اہداف میں یہ بھی شامل ہے کہ بورڈ میٹنگز ہر ماہ باقاعدگی سے ہوں، دفتری ریکارڈ محفوظ اور منظم ہوں، اور مؤثر عوامی خدمات کے لئے عملہ ذمہ دار ٹھہرا جائے۔ سب سے اہم اقدام
انٹرن شپ پروگرام کا اہتمام ہے
ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس ڈیپارٹمنٹ نے ایک انٹرن شپ پروگرام مکمل کیا جس کا مقصد نوجوانوں کو عملی تجربہ دینا اور ادارے کے کام کا طریقہ کار دکھانا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.