گورنر کے پی فیصل کریم کو علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہوگیا

0

پشاور: گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کردی۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو آج علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہوگیا جسے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے انسداد بدعنوانی بریگیڈیئر (ر)مصدق عباسی گورنر ہاؤس لے کرگئے۔

مصدق عباسی نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنر ہاؤس کے کیئرٹیکر کے حوالے کیا اور کیئر ٹیکر نے استعفیٰ وصول کرکے رسید بھی دی جب کہ استعفے کی وصولی کی رسید پر ڈھائی بجے دوپہر کا وقت درج ہے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ آج ڈھائی بجے وزیرا علیٰ کا ہاتھ سے لکھا استعفی موصول ہوا ہے جس پر 11 اکتوبر کی تاریخ درج ہے، استعفے کی جانچ پڑتال اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اس پر باقاعدہ عملدرآمد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میری لیگل ٹیم استعفے کا قانونی اور آئینی نکات کے طور پر جائزہ لے گی اور پھر آئینی و قانونی نکات کے مطابق جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

علی امین کے استعفے میں لکھا گیا ہے کہ میں تصدیق کرتا ہوں کہ میں نے بطور وزیراعلیٰ استعفیٰ دیا اور وفاداری کی بنیاد پر استعفیٰ دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.