وفاقی تعلیمی بورڈ کا بڑا فیصلہ ۔۔۔ پرانا نصاب ختم، جامع نصاب 2024 نافذ

0

وفاقی تعلیمی بورڈ کا بڑا فیصلہ آگیا،پرانا نصاب ختم، جامع نصاب 2024 نافذ کردیا۔

وفاقی تعلیمی بورڈ کے نوٹیفکیشن کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کے لیے نیا نصاب فوری طور پر نافذ العمل ہو گا، نیا نصاب بورڈ کی فیڈرل ویب سائٹ سے حاصل  کیا جاسکتا ہے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا کہ نیا نصاب جدید تقاضوں کے مطابق تیار کیا گیا ہے، نیا نصاب طلبہ کی علمی اور ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔

علاوہ ازیں تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ نیا نصاب فیڈرل بورڈ سے منسلک ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں یکساں نافذ ہو گا، تمام منسلک سکولوں اور کالجوں کو فوری عمل درآمد کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.