افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر حملے میں "ایلبرس” میزائل سسٹم کے استعمال کا شبہ

0

 طالبان کی جانب سے پاکستان پر حملے میں "ایلبرس” میزائل سسٹم کے استعمال کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

افغانستان سے دو میزائل داغنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، طالبان قافلے میں 8K14 اور 9M21F میزائلوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔

2022 میں طالبان نے ایلبرس اور لوناایم کی نمائش کی تھی، سوویت یونین کے چھوڑے گئے پرانے میزائل سسٹمز کو طالبان نے بحال کیا تھا۔

ملیٹرنی ویب سائٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 12 اکتوبر کی رات طالبان نے مبینہ طور پر سوویت دور کے 9K72 ایلبرس (Elbrus) بیلسٹک میزائل سسٹم کے ذریعے پاکستان پر حملہ کیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دو میزائل داغے جاتے دکھائے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.