سکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں میں 20 خوارج مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے خوارج کے خلاف کارروائیاں 8 اور 9 نومبر کو کی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 8 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے درہ آدم خیل میں بھی خوارج کے خلاف خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 12 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کسی بھی دیگر بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد کےخاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ’عزمِ استحکام‘ کے تحت انسداد دہشت گردی کی مہم جاری رہے گی، ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔