لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کی دسمبر میں ٹرائی سیریزکی آفر رد کردی۔
ذرائع کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی سی بی کو دسمبر میں ٹرائی سیریزکی آفر کی گئی تھی تاہم کرکٹ بورڈ نےکھلاڑیوں کے ورک لوڈ کو مدِنظر رکھتے ہوئے درخواست قبول نہیں کی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ شاہین آفریدی، بابراعظم اور دیگر چند کھلاڑی دسمبر میں پہلے سے بِگ بیش کھیلنےکی کمٹمنٹ کرچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے پلان میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیاگیا تھا۔