قومی اسمبلی نے 27 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور کرلی۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت جاری ہے جس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تحریک پیش کی اور کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خدوخال سینیٹ میں پیش کردیے تھے، قانون اور آئین میں ترمیم ایک ارتقائی عمل ہے، جسٹس یحییٰ آفریدی ہی چیف جسٹس پاکستان رہیں گے۔
قومی اسمبلی میں حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم میں آٹھ نئی ترامیم پیش کیں، 27 آئینی ترامیم میں چار شقیں نکالنے اور چار شقیں ڈالنے کی ترامیم پیش کی گئیں۔
https://pakistanpage.com.pk/?cat=48یہ بھی پڑھیں
اس کے بعد 27 ویں آئینی ترامیم پر شق وار ووٹنگ کی گئی اور تمام 59 شقیں منظور کرلی گئیں، ترمیم کی حمایت میں 233 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ مخالفت میں 4 ووٹ آئے۔
جمعیت علمائے اسلام نے مخالفت میں ووٹ دیا۔
اس عمل کے بعد ترمیم کے حق اور مخالفت میں ووٹ کرنے والے ارکان باری باری ایوان سے باہر گئے۔
ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم منظورکرلی جس کی حمایت میں 234 اور مخالفت میں 4 ووٹ آئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سینیٹ نے بھی 27 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور کی تھی۔