امریکی ویزا , نیا مراسلہ جاری، کن افراد کو ویزا نہیں ملے گا؟

0

موٹاپے، ذیا بیطس اور ذہنی مرض میں مبتلا افراد کو اب امریکا کا ویزا نہیں ملے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں امریکی سفارتخانوں کو نیا مراسلہ جاری کردیا جس کے مطابق امریکا میں داخلے، مستقل رہائش کے خواہشمند افراد کو بیماری کی بنیاد پر ویزا جاری نا کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق ذیا بیطس، موٹاپے اور دیگر طبی مسائل کے شکار افراد کا ‘پبلک چارج’ کے تحت ویزا مسترد کیا جاسکتا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عمر، صحت اور ممکنہ طور پر سرکاری وسائل پر انحصار کے خدشے کی بنیاد پر ویزا مسترد کیا جاسکتا ہے جب کہ کینسر، دل کے امراض میں مبتلا افراد کو بھی امریکا کا ویزا نہیں دیا جائے گا۔

پبلک چارج رُول کے تحت ٹرمپ انتظامیہ کو یہ خدشہ ہے کہ ایسے لوگ یہاں آکر امریکی حکومت پر بوجھ بنیں گےکیونکہ ان کا علاج بہت مہنگا ہوتا ہےلیکن اگر بیماری میں مبتلا افراد یہ ثابت کرسکیں کہ وہ اپنی بیماری کے اخراجات خود اٹھاسکتے ہیں تو انہوں ویزا دینے کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں 10 کروڑ سے زائد افراد موٹاپے اور 3 کروڑ 80 لاکھ سے زائد افراد ذیا بیطس کا شکار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.