صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کر لیے۔
گزشتہ روز 27 ویں ترمیم کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہرمن اللہ نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔
اور اپنے استعفے صدر مملکت کو ارسال کیے تھے۔
ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق صدرِ آصف زرداری نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کےاستعفے منظور کر لیے۔