ہیمبرگ کےسیوریج میں وائلڈ پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

0

جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے سیوریج میں وائلڈ پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

جرمن حکام کے مطابق شمالی شہر ہمبرگ کے سیوریج میں وائلڈ پولیو وائرس پایا گیا ہے، پولیو وائرس کی موجودگی پرماہرین کی ٹیم بناکر مزید نمونے لینے کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔

جرمن وزارتِ صحت کے مطابق اب تک پولیو کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا ہے، جرمنی میں 30 سال پہلے آخری وائلڈ پولیو وائرس کا کیس ملا تھا۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ جرمنی میں 2021 سے ماحولیاتی نمونے لینے کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.