سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف دے دیا

0

راولپنڈی : 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف دے دیا۔

سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز اسکور کیے۔

سری لنکا کے جنیتھ لیانگے نے 54 رنز کی اننگز کھیلی، اُن کے علاوہ کمیندو مینڈس نے 44 رنز بنائے، سدیرا سمارا وکرما نے 42 رنز اسکور کیے جبکہ  ونندو ہسارانگا 37رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

پاکستان کے  ابرار احمد اور حارث رؤف نے  تین،  تین کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا۔

اس سے قبل میزبان پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

آج کے میچ میں کپتانی شاہین شاہ آفریدی کی جگہ سلمان علی آغا کررہے ہیں، شاہین کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے وہ آج پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہیں، میچ کے لیے وسیم جونیئر کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے  پہلے میچ میں سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.