گیارھویں وائس ایڈمرل ایچ ایم ایس چوہدری امیچرز گالف کپ 2025 کی میڈیا بریف کا لاہور میں انعقاد

0

لاہور: گیارھویں وائس ایڈمرل ایچ ایم ایس چوہدری امیچرز گالف کپ 2025 کی میڈیا بریف پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں منعقد ہوئی۔ کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے میڈیا کو 20 سے 23 نومبر 2025ء تک ڈیفنس رایا گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں کھیلے جانے والے گالف کپ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے کہا کہ پاکستان نیوی کھیلوں کی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔
یہ گالف کپ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور 2011 سے لاہور میں پاک بحریہ کے زیر اہتمام منعقدہ گالف چیمپئین شپ اس امر کی واضح دلیل ہیں۔ گالف کے گزشتہ مقابلوں میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی سنسنی خیز مقابلے متوقع ہیں۔

اس کپ میں کھلاڑیوں کے لیے تین اہم کیٹیگریز ہیں جن میں امیچورز، سینیئرز اور لیڈیز شامل ہیں۔ امیچورز کیٹیگری میں ہینڈی کیپ 10 اور اس سے کم والے کھلاڑی شامل ہیں۔ ان کا کھیل روزانہ 18 ہولز پر مشتمل ہوگا،جو تین دنوں میں کُل 54 ہولز مکمل کرے گا۔ لیڈیز کیٹیگری میں ہینڈی کیپ 24 اور اس سے کم والی گالفرز حصہ لیں گی اور ان کا مقابلہ 18 ہولز پر ہوگا۔ سینئر امیچورز، جن کا ہینڈی کیپ 12 یا اس سے کم ہے، دو روزہ مقابلے میں 36 ہولز کھیلیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.