فلوریڈا گورنر کا بڑا فیصلہ: CAIR اور اخوان المسلمون کو دہشتگرد تنظیم قرار

0

امریکی ریاست فلوریڈا کے گورنر  رون ڈی سینٹس نے مسلم تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) کو غیر ملکی دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا۔ 

گورنر رون ڈی سینٹس کے ایگزیکٹو آرڈر میں مصری تنظیم اخوان المسلمون کو بھی بطور دہشتگرد تنظیم شامل کیا گیا ہے۔

فلوریڈاکے گورنر کے حکم کے مطابق فلوریڈا کی سرکاری ایجنسیاں ان دونوں تنظیموں یا ان کی مالی مدد کرنے والے کسی بھی فرد یا ادارے کو ریاستی فنڈز، ملازمت یا سرکاری معاہدے دینے کی پابند نہیں ہوں گی۔

CAIR اور اس کی فلوریڈا شاخ نے اس اقدام کو غیر آئینی اور توہین آمیز قرار دیتے ہوئے عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی وفاقی حکومت کی جانب سے CAIR یا اخوان المسلمون کو غیر ملکی دہشتگرد تنظیم قرار نہیں دیا گیا ہے۔

 کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کا قیام 1994 میں عمل میں آیا تھا اور اس کی امریکا بھر میں 25 شاخیں موجود ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.