وزیراعظم شہبازشریف نے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں ترکمانستان کے صدر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارتی اور اقتصادی روابط مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیر اعظم نے ایران اسرائیل جنگ کے دوران پاکستانی شہریوں کو ایران سے بحفاظت نکالنے میں تعاون پر ترکمانستان کے صدر کا شکریہ اداکیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ترکمانستان کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں کو اپنی رسائی بڑھانے کے لیے استعمال میں لاسکتا ہے۔
وزیراعظم نے ترکمانستان کے صدر کو آئندہ برس پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت کا بھی اعادہ کیا۔
اس موقع پر ترکمانستان کے صدر نے وزیر اعظم شہباز شریف کے دورے اور امن و اعتماد کے بین الاقوامی فورم میں شرکت پر شکریہ ادا کیا ۔
ترکمانستان کے صدر نےکہاکہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔