راولپنڈی ٹائیگرز کا اعلان، پی ایس ایل لیول ٹیم بنانے کا عزم

0

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ہم راولپنڈی ٹائیگر بنانے جارہے ہیں جس کا لیول پی ایس ایل کے برابر ہوگا۔ 14 اور 15 فروری کو راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں نوجوانوں کے کرکٹ کا ٹرائل میرٹ پر لیں گے۔ لاہور قلندر نے ہیرے نکالے ہم بھی ان سے تعاون لیں گے

لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں میں کرکٹ کو فروغ دینے میں لاہور قلندر نے جو کردار ادا کیا وہ 78سالہ تاریخ میں نہیں دیکھا۔ کرکٹ کے ساتھ عوام کے رومانس کو پروان چڑھانے میں کردار ادا کیا، کھلاڑی آئے اور انھوں نے راولپنڈی میں کھیلوں کی سہولیات کو برباد کر دیا، سفارش پر کسی بچے کو نہیں لیا جائے گا لیکن راولپنڈی کا ڈومیسائل لازم ہو گا، 20 لڑکوں کی سلیکشن کے بعد لاہور قلندر کی ہائی پرفارمنس سنٹر بھیجیں گے اور خرچہ ہم کریں گے اور کوئی تیز رفتار باؤلر نکلا تو اسکو اپنے خرچ پر بیرون ملک بھی بھجوائیں گے، آئندہ تین سال میں ہم ان لڑکوں کو راولپنڈی سے پی ایس ایل میں لیکر جائیں گے ۔۔۔ سی ای او لاہور قلندر فواد رانا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حنیف عباسی کی کھیل، راولپنڈی اور پاکستان کے ساتھ محبت کرتے ہیں، میں ان کے ساتھ ڈیڑھ گھنٹہ سڑک پر گھومتا رہا لیکن گند نہیں ڈھونڈ سکا، ہم نے پاکستان کے 28 شہروں میں ٹرائلز کیئے اور وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق لڑکیوں کے ٹرائلز بھی کئے راولپنڈی کے بچوں کے ٹرائل لینے آرہے ہیں

کوشش ہے کہ 14,15فروی کوہی ٹرائل کریں، شہر کے ہر گلی محلے، کلب میں ہمارے برانڈ ایمبیسیڈر جائیں گے، ہماری کوشش ہو گی کہ ان لڑکوں میں سے کوئی دو لڑکے پی ایس ایل میں ساتھ رکھ سکیں، کوشش ہو گی کہ ٹرائل میرٹ پر لیں، انشاءاللہ ٹیلنٹ کو دنیا میں بھیجیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.