ٹرمپ کا منی سوٹا کے میئر اور گورنر پر لوگوں کو بغاوت پر بھڑکانے کا الزام

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منی سوٹا کے میئر اور گورنر  پر لوگوں کو بغاوت پربھڑکانےکا الزام عائد کردیا۔

امریکی صدر نے منی ایپولس میں شہری کی ہلاکت پر  مقامی قیادت کے رد عمل کو  خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ منی سوٹا کے میئر  اور گورنر کی بیان بازی بغاوت کو ہوا دے رہی ہے۔

ادھر گورنر منی سوٹا ٹم والز نے کہاکہ وفاقی حکومت تحقیقات کی قیادت کے قابل نہیں، تشدد کا جواب تشدد سے نہیں دیا جاسکتا، انہوں نے صدر ٹرمپ سے منیسوٹا سے فورس ہٹانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ  آئی سی ای کے اقدامات میں بے رحمی نظر آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے چیف آف اسٹاف سے دو بار  بات ہوئی، صدر ٹرمپ کے درست فیصلہ کرنے پر زیادہ اعتماد نہیں۔

یاد رہے کہ امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منی ایپولس میں امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ ایجنٹ کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔

امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ سے ایک اور شخص کی ہلاکت کے بعد لوگوں نے احتجاج شروع کر دیا۔اس دوران سکیورٹی اہلکاروں کی مظاہرین کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

منی ایپولس میں 7 جنوری کو  بھی امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ سے 37 سالہ خاتون رینی گڈ ہلاک ہوئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.