21 جون: سال 2025 کا طویل ترین دن، رات سب سے مختصر

آج دن کی طوالت 13 گھنٹے اور 41 منٹ ہوگی، جبکہ رات صرف 10 گھنٹے اور 19 منٹ طویل ہوگی

0

اسلام آباد: آج 21 جون 2025 کو سال کا سب سے طویل دن اور سب سے مختصر رات ہے، ماہرینِ فلکیات کے مطابق۔

معروف ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید اقبال نے وضاحت کی کہ آج دن کی طوالت 13 گھنٹے اور 41 منٹ ہوگی، جبکہ رات صرف 10 گھنٹے اور 19 منٹ طویل ہوگی۔

ڈاکٹر اقبال کے مطابق یکم جولائی کے بعد دن کے اوقات میں بتدریج کمی آئے گی اور 22 ستمبر کو دن اور رات تقریباً برابر ہو جائیں گے۔ عام طور پر شمالی نصف کرے میں گرمیوں میں دن لمبے اور راتیں مختصر ہوتی ہیں، اور 21 جون اس رجحان کی انتہا کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ زمین کا سورج کے گرد جھکاؤ اور گردش ان تبدیلیوں کی بنیادی وجہ ہے۔ گرمیوں میں سورج شمالی نصف کرے کی طرف جھکتا ہے، جس سے دن طویل ہوتا ہے، جبکہ سردیوں میں سورج جنوبی نصف کرے کی طرف جھکتا ہے، جس سے دن چھوٹے ہو جاتے ہیں۔

کراچی میں صبح کی ہلکی بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا، دن بھر مطلع ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
لاہور میں بھی بادلوں اور ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کا زور توڑ دیا۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، سیالکوٹ، نارووال، ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، صوابی اور مردان سمیت کئی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.