پی سی سی آر نے قومی تعلیمی ایمرجنسی پر اہم رپورٹ اسپیکر قومی اسمبلی کو پیش کر دی

2 کروڑ 63 لاکھ سے زائد بچوں کے اسکول سے باہر ہونے کے بحران سے نمٹنے کا لائحہ عمل,حکمت عملی تیار

0

اسلام آباد،پاکستان میں تعلیمی بحران کے حل کے لیے ایک اہم پیش رفت کے طور پر پارلیمانی کاکس برائے حقوقِ طفل (PCCR) نے اپنی رپورٹ بعنوان "قومی تعلیمی ایمرجنسی کے لیے پارلیمانی حکمتِ عملی” اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور سیکرٹری جنرل محترم طاہر حسین کو باضابطہ طور پر پیش کر دی۔

اس وفد کی قیادت ڈاکٹر نکہت شکیل خان (رکن قومی اسمبلی و کنوینر PCCR) نے کی، جس میں ارکانِ قومی اسمبلی سید علی قیم گیلانی، آسیہ ناز تنولی، دانیال چوہدری، صوفیہ سعید، ڈاکٹر شاہدہ رحمانی، سیدہ شہلا رضا اور زہرہ ودود فاطمی شامل تھے۔ یہ رپورٹ چھ ماہ طویل مشاورتی عمل کا نتیجہ ہے، جو وزیراعظم کی جانب سے قومی تعلیمی ایمرجنسی کے اعلان کے تناظر میں تیار کی گئی ہے۔

رپورٹ میں ایسے قانونی اقدامات کی نشاندہی کی گئی ہے جو نظام میں موجود خامیوں کو دور کر سکتے ہیں، اور یہ ایک جامع حکمتِ عملی فراہم کرتی ہے جس کے ذریعے پاکستان کے تعلیمی نظام میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ PCCR ارکان نے اجلاس کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی اور سیکرٹری جنرل کو رپورٹ کی اہم سفارشات سے آگاہ کیا اور بین الصوبائی تعاون اور قانون سازی میں مؤثر کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.