نیتن یاہو کا دعویٰ: ایران کیخلاف تاریخی فتح حاصل کی
اسرائیلی وزیراعظم کا ٹرمپ کو بہترین دوست قرار، ایٹمی اور میزائل خطرات ختم کرنے کا اعلان
تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کیخلاف تاریخی کامیابی حاصل کی، جو نسلوں تک یاد رہے گی۔
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو آج تک وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے بہتر کوئی دوست نہیں ملا، اپنے وجود کیلئے 2 خطروں، ایٹمی اور میزائل منصوبے کو ختم کر دیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ہم حماس کو شکست دیں گے اور غزہ سے زندہ اور مردہ یرغمالیوں کو واپس لائیں گے۔
نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کا بیانیہ دہراتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے ایٹمی منصوبے کی دوبارہ کوشش کی تو ناکام بنائیں گے۔