راولپنڈی :محکمہ تعلقات عامہ حکومت پنجاب کا جاری کردہ ایکریڈیشن کارڈ رکھنے والے صحافیوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ان کارڈز کی تجدید کے لیے اخری تاریخ 31 مئی 2025 مقرر کی گئی ہے۔ ایکریڈیشن کارڈ کی تجدید کروانے کے خواہشمند صحافی خواتین و حضرات اس مقصد کے لیے فارم B پر اپنی درخواست ضروری دستاویزات, قومی شناختی کارڈ کی کاپی اور موجودہ ایکریڈیشن کارڈ کے ساتھ دفتر ڈی جی پی ار کی ایشو برانچ میں جمع کرائیں.پہلی بار ایکریڈیشن کارڈ حاصل کرنے کے خواہشمند صحافی حضرات فارم A اور متعلقہ ضروری دستاویزات ڈی جی پی ار کی ایشو برانچ میں جمع کرائیں۔ فارم B اور Aمحکمہ تعلقات عامہ حکومت پنجاب کی ویب سائٹ Https://DGPR.punjab.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔