جمہوریت کا دل پارلیمان ہے، اسے مزید مضبوط بنائیں گے: مریم نواز

پنجاب اسمبلی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، قائداعظم کے جمہوری افکار ہماری رہنمائی کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب کا پیغام

0

لاہور: سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پارلیمانی نظام کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پارلیمانی نظام جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان صرف قانون سازی کا ادارہ نہیں بلکہ یہ قوم کی اجتماعی دانش، سوچ اور مستقبل کے تعین کا معتبر فورم ہے۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی سمیت ملک کے تمام جمہوری اداروں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے ملک کی مضبوطی اور آئینی بالادستی کے حوالے سے نمایاں مثالیں قائم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب اسمبلی کو جدید جمہوری تقاضوں سے ہم آہنگ کر رہے ہیں تاکہ عوام کی نمائندگی مزید مؤثر انداز میں کی جا سکے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم قائداعظم محمد علی جناح کے جمہوری افکار کی روشنی میں پارلیمانی روایات کو فروغ دیں گے اور اداروں کو مستحکم بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

ان کے اس بیان کو پاکستان میں جمہوریت کے فروغ اور پارلیمانی اداروں کے احترام کی جانب ایک واضح پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔

Ask ChatGPT
Leave A Reply

Your email address will not be published.