زارا ترین کا انکشاف: "دو بار یک طرفہ محبت کی، دونوں بار دل ٹوٹا”

اداکارہ زارا ترین کا طلاق کو "انتہائی تکلیف دہ مرحلہ" قرار دے کر نجی زندگی کا احترام کرنے کی اپیل

0

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ زارا ترین نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں زندگی میں دو بار یک طرفہ محبت کا سامنا کرنا پڑا، اور دونوں تجربات ان کے لیے نہایت مایوس کن اور تکلیف دہ ثابت ہوئے۔

دنیا نیوز کے مشہور پروگرام مذاق رات میں گفتگو کرتے ہوئے زارا ترین نے کہا کہ پہلی بار محبت میں ناکامی نے انہیں شدید مایوس کیا جبکہ دوسری بار یہ سوچ کر افسوس ہوا کہ "کیوں خود کو دوبارہ دھوکہ دینے کا موقع دیا”۔

یاد رہے کہ زارا ترین نے 2021 میں پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر سے شادی کی تھی اور بعد ازاں امریکہ منتقل ہو گئیں، تاہم ڈیڑھ سال بعد ان کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں جن پر دونوں نے ابتدا میں خاموشی اختیار کی۔

بعد ازاں زارا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنی طلاق کی تصدیق کی اور اسے "انتہائی تکلیف دہ عمل” قرار دیا۔ شو میں گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ازدواجی تعلق ختم کرنا آسان نہیں ہوتا، اس کے پیچھے کئی تکالیف اور ذاتی جدوجہد ہوتی ہے۔

زارا ترین نے عوام اور میڈیا سے اپیل کی کہ ان کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے کیونکہ وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

Ask ChatGPT
Leave A Reply

Your email address will not be published.