اوورسیز پاکستانیوں کے لیے 120 دن کی مفت موبائل رجسٹریشن کی سہولت

پی ٹی اے نے ایف بی آر پالیسی کے تحت عارضی مفت رجسٹریشن سسٹم فراہم کر دیا، پاکستان میں قلیل مدتی قیام کے دوران بلا رکاوٹ موبائل کنیکٹیویٹی کی ضمانت۔

0

اسلام آباد،
اوورسیز پاکستانی اب فی وزٹ 120 دن کے لیے موبائل فون کی ٹیکس فری رجسٹریشن کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں، جو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی پالیسی کے تحت فراہم کی گئی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) یہ سہولت اپنے مفت اور خودکار "عارضی موبائل رجسٹریشن سسٹم” کے ذریعے فراہم کر رہی ہے، جو ڈی آئی آر بی ایس پورٹل پر دستیاب ہے: https://dirbs.pta.gov.pk/drs

یہ اقدام پاکستان میں مختصر قیام کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کو بلا تعطل موبائل کنیکٹیویٹی فراہم کرتا ہے اور پی ٹی اے کی جانب سے ڈیجیٹل رسائی کو فروغ دینے کے عزم کا مظہر ہے۔

Ask ChatGPT
Leave A Reply

Your email address will not be published.