انوارالق نے بیرسٹر سلطان محمود کے ہاتھ پر بیعت کر لی۔ فاروڈ بلاک اجلاس ،نیا موڑ

آزادکشمیر کی سیاست میں ہلچل ،وزیراعظم کی غیر متوقع شرکت، آئندہ چند روز سیاسی فیصلوں کے لیے فیصلہ کن

0

اسلام آباد (حسیب چوہدری) بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت میں 16 ممبران اسمبلی پر مشتمل فاروڈ بلاک کا اجلاس،دو ممبران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی
سردار میر اکبر بھی فاروڈ بلاک کا حصہ تاہم ٹربیونل میں تاریخ کے باعث شریک نہ ہو سکے۔ائندہ الیکشن میں مشترکہ طور پر حکمت عملی طے کر نے پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع کے مطابق گز شتہ چند دنوں سے جاری سیاسی گہما گہمی سے وزیراعظم انوار الحق مبینہ طور پر شدید پریشان ہیں اور بیرسٹر سلطان کی قیادت میں فارورڈ بلاک کے اجلاس کی اطلاع پر بناء دعوت کے اچانک پہنچ کر بیرسٹر سلطان محمود کی سرپرستی میں چلنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت یہ فارورڈ بلاک جس طرف رخ کرے گا اسی گروپ یا پکڑا بھاری رہنا ہے تاہم اس صورتحال پروزیراعظم چوہدری انوار الحق کے پاس بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت میں فارورڈ بلاک کے ساتھ دوستی ہی کام آ سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کے اس اجلاس کے بعد آزاد کشمیر کی بدلتی سیاسی صورتحال میں ایک نیا موڑ آ گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کی سیاست میں آئندہ دو سے تین دن اہم ہیں۔وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے بھی اپنے قریبی دوستوں اور ارباب اختیار سے رابطے تیز کر دئیے ہیں اور عدم اعتماد سے بچنے کیلئے مبینہ طور پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ہاتھ پر بیعت کرنے کو ہی بہتر راستہ سمجھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی میزبانی میں فارورڈ بلاک کی پارلیمانی پارٹی کا خصوصی اور اہم اجلاس ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اس موقع پرفارورڈ بلاک کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے بھی شرکت کی جبکہ اس موقع پر فارورڈ بلاک کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیر بہبود آبادی سردار محمد حسین،وزیر مواصلات چوہدری اظہر صادق،وزیر ایلیمنٹری و سکینڈری ایجوکیشن دیوان علی خان چغتائی، وزیر مال چوہدری محمد اخلاق،وزیر صحت نثار انصر ابدالی،وزیر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری محمد رشید، وزیر توانائی چوہدری ارشدحسین،وزیر سیاحت سردار فہیم اختر ربانی،وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک،وزیر خزانہ عبدالماجد خان،وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان،وزیر خوراک چوہدری اکبر ابراہیم،وزیر جموں وکشمیرلبریشن سیل بیگم امتیاز نسیم، وزیر آزاد جموں وکشمیر سمال انڈسٹریز کوآپریشن، ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی پروفیسر تقدیس گیلانی، وزیر اطلاعات محمد مظہر سعید،وزیر سپورٹس عاصم شریف بٹ، (وزیر زراعت و لائیو اسٹاک سردار میر اکبرٹریبونل میں اپنی تاریخ کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے جبکہ ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض احمدنے مظفرآباد سے اور مشیر زکوٰۃ و عشر صبیحہ صدیق نے لندن سے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی)،صدارتی مشیر سردار امتیاز خان اور صدارتی مشیر چوہدری محبوب ایڈووکیٹ نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر اجلاس میں فارورڈ بلاک کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی قیادت پر مکمل اور بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ فارورڈ بلاک کی پارلیمانی پارٹی آپس میں متحد ہے اور اس بات کا فیصلہ بھی کیا گیا کہ آئندہ الیکشن میں فارورڈ بلاک مشترکہ لائحہ عمل طے کرکے متفقہ طور پر حکمت عملی وضع کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.