انسانیت کے عظیم خدمتگار کو قوم کا خراجِ عقیدت

انسان دوست شخصیت عبدالستار ایدھی کی نویں برسی آج کو منائی جا رہی ہے

0

لاہور : معروف سماجی کارکن اور انسانیت کے علمبردار عبدالستار ایدھی کی 9ویں برسی آج (منگل) کو منائی جا رہی ہے۔

عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928 کو تقسیمِ ہند سے قبل گجرات میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1951 میں پاکستان میں فلاحی خدمات کا آغاز کیا۔

انہوں نے دنیا کا سب سے بڑا رضاکارانہ ایمبولینس نیٹ ورک قائم کیا، بے گھر افراد، یتیم بچوں اور جانوروں کے لیے شیلٹر ہومز بنائے، جو پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں۔

انسانیت کے لیے ان کی بے لوث خدمات کے اعتراف میں انہیں کئی بین الاقوامی اور قومی اعزازات سے نوازا گیا، جن میں ایشین نوبل، لینن پیس پرائز اور نشانِ امتیاز شامل ہیں۔

ایدھی فاؤنڈیشن نے بنگلہ دیش، افغانستان، ایران، لبنان، سری لنکا، کروشیا، انڈونیشیا اور امریکا میں سمندری طوفان "کترینا” کے بعد بھی امدادی خدمات فراہم کیں۔

وہ 2016 میں آج ہی کے دن کراچی میں 88 برس کی عمر میں وفات پا گئے۔

Ask ChatGPT
Leave A Reply

Your email address will not be published.