عدالت کا بڑا فیصلہ: 27 معروف یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم

ریاست مخالف مواد کے حوالے سے ایف آئی اے نے 2 جون کو انکوائری کا آغاز کیاتھا

0

اسلام آباد : اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ریاست مخالف مواد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے کی درخواست پر 27 معروف یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کے بعد دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں عدالت نے کہا کہ:

"ریاست مخالف مواد کے حوالے سے ایف آئی اے نے 2 جون کو انکوائری کا آغاز کیا، اور فراہم کردہ شواہد عدالت کے اطمینان کے لیے کافی ہیں۔ قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکتی ہے۔”

  1. عدالتی حکم کے تحت بند کیے جانے والے یوٹیوب چینلز کی فہرست

    1. حیدر مہدی

    2. صدیق جان

    3. صبیح کاظمی

    4. اوریا مقبول جان

    5. آرزو کاظمی

    6. رانا ازیر اسپیکس

    7. ساجد گوندل

    8. حبیب اکرم

    9. مطیع اللہ جان ایم جے ٹی وی

    10. اسد طور ان سنسرڈ

    11. عمران ریاض خان

    12. نیا پاکستان

    13. صابر شاکر

    14. عمران خان

    15. آفتاب اقبال

    16. رئیل انٹرٹینمنٹ ٹی وی

    17.  پاکستان تحریکِ انصاف آفیشل یوٹیوب چینل

    18. ڈیلی قدرت

    19. عبدالقادر

    20. چارسدہ جرنلسٹ

    21. نائلہ پاکستانی ری ایکشن

    22. وجاہت سعید خان یوٹیوب

    23. احمد نورانی یوٹیوب

    24. نظر چوہان یوٹیوب

    25. معید پیرزادہ یوٹیوب

    26. مخدوم شہاب الدین یوٹیوب

    27. شایان علی یوٹیوب

عدالتی فیصلے میں یوٹیوب کے آفیسر انچارج کو ان تمام چینلز کو فوری طور پر بلاک کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.