نجی ایئرلائن کی شرمناک غفلت: کراچی جانے والا مسافر جدہ پہنچ گیا

ایئرلائن عملے کی لاپروائی سے بغیر پاسپورٹ و ویزا مسافر جدہ پہنچا، ایئرپورٹ اتھارٹی کا نوٹس، نجی ایئرلائن کے خلاف انکوائری کی سفارش

0

لاہور:  نجی ایئرلائن کی غفلت،لاہور سے کراچی جانے والے مسافر کو جدہ پہنچا دیا۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے کراچی جانے والے مسافر کے جدہ پہنچنے کا نوٹس لے لیا، لاہور ایئرپورٹ منیجرنے نجی ایئرلائن کو واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرا دیا، ایئرپورٹ منیجر نے کہا کہ کراچی کے مسافرکا جدہ پہنچ جانا مذکورہ ایئرلائن کی غفلت اور لاپروائی ہے۔

ایئرپورٹ منیجر نے اتھارٹی کو نجی ایئرلائن کےخلاف کارروائی کی درخواست دے دی، مسافر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈومیسٹک ایئرلائن کی جگہ 2 طیارے لگے ہوئے تھے، طیارے میں سوار ہونے کے بعد ایئرہوسٹس کو ٹکٹ بھی دکھائی تھی۔

متاثرہ مسافر نے کہا کہ ایئرہوسٹس کا فرض تھا کہ وہ بتاتیں غلط طیارے میں آگیا ہوں، میرے پاس پاسپورٹ اور ویزا بھی نہیں تھا، 2گھنٹے بعد میں نے کہا کہ فلائٹ اب تک کراچی کیوں نہیں پہنچی، میری بات سن کر پوراعملہ پریشان ہوگیا اور کہا آپ کی غلطی ہے۔

مسافر نے مزید کہا کہ عملے کو شکایت کی تو مجھے ہی غلطی کا ذمہ داری ٹھہرا دیا گیا، میں نے کہا کراچی پہنچائیں تو کہا دو تین دن لگیں گے، مجھے کہا گیا کہ ایف آئی اے انکوائری کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.