آزاد کشمیر کی سیاست میں ہلچل: نئی جماعت یا پریشر گروپ؟

سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ تیز, نئی صف بندی کے اشارے، اہم دن قریب!کونسی شخصیات اہمیت اختیارکر گئی

0

اسلام آباد (حسیب چوہدری/نامہ نگار خصوصی) آزاد کشمیر کی سیاست میں گہما گہمی،بیرسٹر سلطان محمود اور چوہدری انوار الحق مبینہ طور پر موجودہ حالات میں بڑے پریشر گروپ کے طور پر میدان میں،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں نے گروپ سے لوگوں کو توڑنے کی کوششیں تیز کر دیں۔نئی سیاسی جماعت کے قیام کی پیش گوئیاں بھی سامنے آ رہی ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار تنویر الیاس و دیگر کی پیپلز پارٹی میں شمولیت اور یاسر الیاس کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے بعد دونوں سیاسی جماعتوں میں نئے لوگوں کو جوڑنے کی کوششیں جاری ہیں۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پہلے بیرسٹر سلطان اور دیگر ممبران بھی پیپلز پارٹی اور چند لوگ مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کی کوششوں میں تھے تاہم سیاسی ماحول بدلتے ہی بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت میں ہونے والے اجلاس میں اچانک چوہدری انوار الحق کی شمولیت نے رخ بدل دیا تھا جس کے بعد تاحال نئی بحث چھڑ گئی ہے اور پریشر گروپ نئی جماعت بنائے گا یا کسی جماعت کا رخ کرے گا چند روز اہمیت کے حامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.