امریکی پابندیاں روس سے زیادہ یورپی یونین کو نقصان پہنچائیں گی، روسی ترجمان

مغربی ہتھیاروں کی فراہمی کو جنگ کو طول دینے کی سازش قرار، یورپی یونین یوکرین کی موت کے لیے مالی امداد کر رہی ہے، روس کا الزام

0

ماسکو۔:روس نے کہا ہے کہ یوکرین کے لئے ہتھیاروں کی ادائیگی کرکے یورپی یونین یوکرین کی موت کے لئے مالی امداد کر رہی ہے۔ رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے یورپی یونین کے ٹیکس دہندگان کے خرچ پر یوکرین کو امریکی ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھنے کی تجویز ایسے ہی ہے جیسے کوئی صرف اس وجہ سے کسی دوسرے کے کھانے کا بل ادا کرے کہ وہ اسے یہ کھانا کھا کر مرتے دیکھے گا۔

روسی ترجمان نے کہا کہ ہمارا شروع سے یہ موقف ہے کہ مغربی فوجی امداد کی کوئی رقم روس کو جنگ میں اپنے بنیادی اہداف کو تبدیل کرنے پر مجبور نہیں کرسکے گی۔ اس صورتحال میں یورپی یونین کے نقطہ نظر کا مطلب یہی ہے کہ وہ یوکرین کو پراکسی کے طور پر استعمال کرتے ہوئے جنگ کو آخری یوکرینی شہری کے مارے جانے تک طول دینے اور روس کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

قبل ازیں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ یورپی یونین امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر یوکرین کے حوالہ سے اپن موقف اپنانے کے لئے غیر مناسب دباؤ ڈال رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ روس پر پابندیوں میں اضافہ ، جس کی امریکی صڈر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے، بالآخرروس سے زیادہ یورپی یونین کے رکن ممالک کو نقصان پہنچائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.