پی ٹی آئی میں سینیٹ ٹکٹوں پر اختلافات شدت اختیار کر گئے
چیئرمین بیرسٹر گوہر کی ڈسپلن پر زور، ناراض امیدوار آج مشاورتی اجلاس میں آئندہ حکمت عملی طے کریں گے
خیبر پختونخوا کے سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کے اختلافات کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نےسماء سےخصوصی گفتگو میں کہاتوقع ہےسینیٹ انتخابات کے حوالے سے سب سیاسی کمیٹی کے فیصلے کو قبول کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نےکہا سیاسی کمیٹی پی ٹی آئی کا سب سےبڑا فورم ہے،سیاسی کمیٹی نےسینیٹ امیدواروں کی پیٹرن انچیف کی فہرست کی توثیق کی ہے،توقع ہےکہ ہمارے ساتھی کاغذات واپس لے لیں گے،فیصلہ قبول نہ کرنے والے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کےمرتکب ہوں گے،جماعتوں میں اخلافات رائے غیر معمولی بات نہیں البتہ فیصلے متفقہ ہوتے ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے ناراض امیدواروں کی مشاورتی میٹنگ آج طلب کرلی گئی ہے،ناراض امیداواران اپنےمستقبل کا فیصلہ آج کرینگے۔
ناراض امیدواران کا کہنا ہےکہ میٹنگ میں مشترکہ لائحہ عمل بنا کراپنے سپورٹرزسے بات کرینگے،کارکنان سےمشورہ کرکے اپنالائحہ عمل طے کرکے اس کا اعلان کرینگے،اجلاس میں عرفان سلیم، خرم ذیشان، ارشاد حسین، وقاص اورکزئی اور عائشہ بانو شریک ہونگے۔