نیپرا نے وفاقی حکومت کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کے الیکٹرک کا ملٹی ایئر ٹیرف جاری کر دیا

2023 تا 2030 کے لیے بجلی کی فراہمی، ترسیل اور تقسیم کے نئے نرخ مقرر، وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل مسترد

0

وفاقی حکومت کی نظرثانی درخواست کے باوجود نیپرا نے کے الیکٹرک کے 2023ء سے 2030ء کیلئے ملٹی ایئر ٹیرف کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پاور ڈویژن کے اعتراضات کو نظر انداز کرتے ہوئے نیپرا نے بجلی کی فراہمی، ترسیل اور تقسیم کے نئے نرخ مقرر کردیے۔

نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کا 2023 تا 2030ء ملٹی ایئر ٹیرف نوٹیفائی کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کیلئے بجلی کی فراہمی، ترسیل اور تقسیم کے نرخ الگ الگ مقرر کیے گئے ہیں، پاور سپلائی کا اوسط ٹیرف 39.97 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے، ڈسٹری بیوشن ٹیرف 3 روپے 31 پیسے فی یونٹ اور ترسیلی ٹیرف 2 روپے 86 پیسے فی یونٹ رکھا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے نیپرا کے ملٹی ایئر فیصلے کیخلاف نظرثانی کی اپیل دائر کی تھی۔ پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک کو دی جانیوالی بعض خصوصی رعایتوں پر اعتراضات اٹھائے تھے تاہم نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ سنائے بغیر نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.